پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکہ،5 افراد جاں بحق

دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ،دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے،پولیس

جمعرات 1 جون 2023 22:48

کوٹ ادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں گھر کے اندر رکھے کباڑ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں