مودی سرکار کو آرٹیکل 370اور 35Aکا خاتمہ مہنگا پڑے گا ‘ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کوٹلی

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام نے پوری کشمیر قوم کو متحدکر دیا‘راجہ ایوب خان

جمعہ 16 اگست 2019 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل راجہ ایوب خان نے کہاہے کہ مودی سرکار کو آرٹیکل 370اور 35Aکا خاتمہ مہنگا پڑے گا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام نے پوری کشمیر قوم کو متحدکر دیا جو ایک خوش آئند بات ہے بھارت نے دفعہ370اور 35اے ختم کر کے کشمیری عوام کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں دنیا کی کوئی طاقت کشمیری عوام کو آزادی سے نہیں روک سکتی پوری کشمیر ی قوم پاک افواج کے شا نہ بشانہ کھڑی ہے پوری قوم پاک افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملائے گی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم اور طاقت کے زور پر انہیں اپنا غلام بنانے کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے قوم کے اندر جو ش و خروش اور جذبہ حب الوطنی موجود ہے بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو ہماری مسلح افواج دندان شکن جواب دیںگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے جس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر شب و خون مارا ہے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو ختم کرنے کی جو ناکام کوشش کی ہے وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہو چکا ہے آزاد کشمیر کا بچہ بچہ اس پار کے مسلمان بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہے کنٹرول لائن ایک خونی لکیر ہے اس کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے کشمیریوں کی آج تیسری نسل اپنے سروں کی فصلیں کٹوا رہی ہے جو خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک جاری رہے گی ۔انشاء اللہ تعالیٰ شہداء کشمیرکاخون رنگ لائے گااور مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں