مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر او،آئی ،سی کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے‘شازیہ اکبر چوہدری

پیر 14 اکتوبر 2019 15:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) سابق وزیر و ممبر قانون ساز اسمبلی شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر او،آئی ،سی کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے،او،آئی ،سی امت مسلمہ کو متحد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ،مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک امر ہے ،مقبوضہ کشمیر کی عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے تارکین وطن بیرون ممالک میں احتجاج کریں ،برطانیہ میں رہنے والے کشمیری بھارت کے خلاف احتجاجی ریلیوں اور احتجاج کے لیے عملی اقدامات کریں ،بھارت کا اصل چہرہ اقوام عالم کے سامنے لانا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں سے انڈیا سر فہرست ہے ،بھارت عالمی دہشت گرد ملک ہے ،پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت بھارت کو ناپسندیدہ ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،بھارتی دہشت گردی کے خلاف پیپلز پارٹی دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ،مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو پاکستانی میڈیا اپنی ترجیحات میں شامل کرے،پاکستانی میڈیا کو نجانے کیوں کشمیری عوا م پر ہونے والے مظالم نظر نہیں آتے ہیں ۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں