اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے‘ملک پرویز اختر اعوان

بدھ 4 دسمبر 2019 14:59

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) ممبرکشمیر کونسل و چئیر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ملک پرویز اختر اعوان نے کہا ہے۔کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔کشمیری گزشتہ 70سال سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔دس لاکھ سے زائد ہندوستانی فوج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جزبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حقیقی معنوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کر کے اقوام عالم کے ضمیر کو جنجوڑا ہے۔آزاد کشمیر میں نون لیگ کی حکومت کی تین سالہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔راجہ فاروق حیدر نے الیکشن2016میں خطہ کے عوام سے جو وعدے کئے تھے۔

(جاری ہے)

وہ پورے کر دئیے۔موجودہ حکومت خطہ کی مثالی حکومت ہے۔جس نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولت پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں۔

خطہ کی تعمیر و ترقی،صحت کی سہولیات،سڑکوں کے جال ،پبلک سروس کمیشن کی شفافیت،این ٹی ایس سمیت ہر شعبہ میں انقلابی اقدامات موجودہ حکومت کے قابل فخر کارنامے ہیں ۔جو تاریخ میں سنہری خروف سے لکھے جائینگے۔وہ گزشتہ روز دورہ کوٹلی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2021کے الیکشن میں بھی حکومت بنائے گی۔تحریک انصاف کی حکومت کا پاکستان میں جلد بستر گول ہونے والاہے۔نااہل اور نالائق ٹیم کی وجہ سے عوام آج مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ملکی معشیت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے اند ر جاری صورتحال سے انسانی المیہ جنم لینے جارہا ہے۔کشمیر اپنی جدوجہد کی بدولت بھارتی افواج کو پسپا کر کے دم لینگے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں