تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘تنویر انورخان

جماعت اسلامی کے پاس پروگرام ہے نظام دے رہی ہے ہم رسول اللہ کے نظام کو ماننے والے ہیں

منگل 25 مئی 2021 14:44

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2021ء) جنرل سیکرٹری آزاد کشمیر گلگت وبلتستان تنویر انورخان نے کہا ہے تقسیم کشمیر کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کشمیری عوام ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جس میں کشمیریوں کو راولپنڈی ڈویژن یا جہلم کا حصہ بنایا جائے پہلے کشمیر کا فیصلہ ہو گا پھر کشمیری اپنا فیصلہ کریں گے کھوئی رٹہ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کشمیری قوم کو لالی پاپ دے کر ایک دفعہ پھر بہروپئے نیا روپ اختیار کر چکے ہیں جماعت اسلامی آمدہ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم لے کر میدان میں اترے گی جماعت اسلامی کے پاس پروگرام ہے نظام دے رہی ہے ہم رسول اللہ کے نظام کو ماننے والے ہیں ہم صحت, تعلیم, انصاف اور معاشی نظام لا رہے ہیں جماعت کا کردار عوام کے سامنے ہے کبھی غریب کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا ہم نظام بدلنے کی بات کرتے ہیں اس موقع پر امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ حبیب الرحمان آفاقی نے کہا تہتر سالوں سے لوگ اس ظالم نظام سے تنگ ہیں جہاں مظلوم پٹتا ہے پٹواری رشوت خور ہے ڈاکٹر قصاب ہے پولیس زیادتی کرتی ہے جنگلات کا رکھوالا چور ہے محکمہ مال کرپشن کا گڑھ ہے اس نظام سے بغاوت کرتے ہیں جہاں ظلم ہے ہم اس نظام کو بدلنے کی بات کرتے ہیں جن کی دوڑ ٹکٹ تک ہے وہ عوام کو کیا ریلیف دیں گے کسی کا قبلہ بنی گالا, کسی کا رائے ونڈ کسی کا گڑھی خدا بخش ہمارا قبلہ اللہ کا گھر ہے ہم نے دو بار راجہ نثار احمد خان کو سپورٹ کیا اب وہ ایک بار تو ہمیں بدلہ دیں بار بار قربانی ہم دیں ان کی جگہ اب ان کا بیٹا آ گیا وہ اقتدار اگلی نسل میں منتقل کر رہے ہیں ہم نہیں مانتے لوگوں کو فائدہ نہیں مل رہا اس موقع پر تحصیل امیر جماعت اسلامی کھوئی رٹہ انعام الحق چوہدری, صدر مسلم کانفرنس کھوئی رٹہ ظفر اقبال غازی, نائب صدر مسلم لیگ ن طالب حسین مغل,صدر الخدمت فاؤنڈیشن معروف شاہد,رہنما جماعت اسلامی فیاض احمد بٹ,ماسٹرمقبول احمد, جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اشفاق احمد و دیگر نے خطاب کیا-

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں