علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے میری ترجیح رہی ہے،ڈاکٹر نثار انصر ابدالی

عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں ہوں عوام کو آئندہ بھی مایوس نہیں کروں گا، سمریالی لنک روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو

پیر 15 اپریل 2024 13:43

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے میری ترجیح رہی ہے،حلقہ بناہ میں عوام کے مسائل حل کرنا اور حلقہ کو خوشحالی کی راہ پر ڈالنا سیاسی منشورکا حصہ ہے۔ عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں ہوں عوام کو آئندہ بھی مایوس نہیں کروں گا۔

وہ سمریالی لنک روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی جب سمریالی پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے وزیر حکومت کا شاندار استقبال کیا اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سٹیج سکریٹری کے فرائض متحرک نوجوان سیاسی وسماجی رہنما ڈاکٹر نواز نے انجام دئیے تقریب سے چیئرمین قربان سکریٹری لطیف، محفوظ کسانہ، وسیم حیدر، چوہدری نثار ایڈووکیٹ،محفوظ چٹھہ مفتی اعظم اور دیگر نے خطاب کیا خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ اہلیان گیائیں سمریالی کوشش کی آپکا حصہ آپ تک پہنچاؤں آگے بھی آپکے جو کام رہتے ہیں انشائاللہ اپکو مایوس نہیں کروں گا اہلیان گیائیں سمریالی آپ نے جو احسان مجھ پہ پچھلے الیکشن کیا تھا کوشش کر رہا آپکے احسان کا بدلہ جھکاؤں کھوئیرٹہ میں 60کلو میٹر سڑکیں دیں اپوزیشن نے واویلا شروع کیا انکے لئے یہ نئی بات تھیں کیونکہ کھوئیرٹہ کے اندر یہ پہلی بار ہوا اس سے پہلے سیاسی قیادتوں کی اہلی کی وجہ سے فنڈز واپس جاتے رئے ہم نے پی ڈبلیو ڈی اور لوکل گورنمنٹ میں کرپشن زیرو کی نوجوانوں کو گھر گھر نوکری کے آرڈرز پہنچائے اس سے پہلے ہمارے نوجوانوں کومظفرآباد کے چکر لگوائے جاتے تھے حلقہ کھوئیرٹہ کے اندر آنے والے دنوں میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے وادی بناہ کے اندر دمادم مست قلندر ہونے جا رہا ہے مخالف سیاسی قوتوں کو آئندہ الیکشن سے پہلے شکست سے دو چار کریں گے آئندہ الیکشن سے پہلے حلقہ کھوئیرٹہ کی سیاسی صورتحال واضح کریں گے کھوئیرٹہ کے لوگ کس کے ساتھ کھڑے ہیں ہم نے پہلے بھی ثابت کیا آگے بھی ثابت کریںگے سارے چور دروازے بند کریں گے میرے پہاڑی بلٹ کے لوگوں میدانی اور پہاڑوں کے درمیان جو دوریاں تھیں وہ میں نے سیاست میں آکر ختم کی الیکشن سے پہلے میں کہا کرتا تھا پہاڑوں اور میدانوں کی دوستی سمندر سے گہری اور پہاڑوں سے اونچی ہے میں نے کہا تھا پہاڑی بلٹ سے سب سے زیادہ ووٹ لوں گا اور الحمدللہ پچھلی بار یہ سب ثابت ہوا آگے بھی پہاڑی بلٹ کے لوگوں کا اعتماد حاصل ہو گا آخر میں وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں