وزیر زراعت پنجاب کی زیر صدارت کاشتکاروں کو سپر سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کی فراہمی سے متعلق اجلاس

منگل 16 اپریل 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت زراعت ہاؤس میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں کاشتکاروں کو سپرسیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کی فراہمی کے پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ میں زرعی ترقی اور سبز انقلاب برپا کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انسدادِ سموگ پروگرام کے تحت 5 ہزار پاک سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کاشتکاروں کو فراہم کئے جائیں گے۔اس ضمن میں پاک سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز 700 کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر فوری طور پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سپر سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کی فراہمی سے دھان کی باقیات کو آگ لگانے میں کمی واقع ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ مشینی زراعت کو فروغ کیلئے 10 ارب روپے کی لاگت سے مزید23200 جدید زرعی آلات و مشینری کاشتکاروں میں سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔

سپر سیڈرز اور رائس سٹرا شریڈرز کی مینوفیکچرنگ کے دوران کوالٹی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ انسداد سموگ پروگرام کے تحت جدید زرعی آلات کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے بعد سپر سیڈرز اوررائس سٹرا شریڈرز فراہم کئے جائیں گے۔

پاک سیڈرز کے استعمال سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ پاک سیڈرایک ہی وقت میں 4 مشینوں کے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔ پاک سیڈرکے استعمال سے دھان سے دھان کے بعد گندم کی بوائی کا عمل جلد مکمل ہو جاتا ہے۔۔اجلاس میں اسپشل سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ) کیپٹن (ر) وقاص رشید،ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع ڈاکٹر اشتیاق حسن، ڈائریکٹر جنرل زراعت (اصلاح آبپاشی) ملک محمد اکرم،ڈائریکٹر جنرل زراعت فیلڈ انجنئیر سہیل احمد، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت ڈاکٹر انجم علی، چیف پلاننگ اینڈ ایویلوایشن سیل ڈاکٹر آصف قریشی اور ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں