مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی

سرکاری نرخ کے بجائے 770 سے 800روپے کلو تک فروخت پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی کال دیدی

منگل 16 اپریل 2024 22:54

مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے سے تجاوز کر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مکمل شٹرڈائون ہڑتال کی کال دے دی۔صدر پنجاب پولٹری ایسوسی ایشن طارق جاوید کے مطابق جن دکانداروں نے سپلائی لے لی ہے وہ منگل کی شام 5 کے بعد سے بالکل سپلائی نہ اٹھائیں، نقصان برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سپلائی بہتر بنائے یا ریٹ لسٹ کو سپلائی کے مطابق کرے۔

(جاری ہے)

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائیلر گوشت کی قیمت31روپے اضافے سے697روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سے481روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے فی درجن پر مستحکم رہی ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر سپلائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے دکاندار خریداری نہیں کر رہے ۔ مارکیٹ میں طلب اور رسد میں خلیج کے باعث مختلف مقامات پر پرچون سطح پر برائلر گوشت 770سے800روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں