پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

پیر 29 اپریل 2024 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) اینٹی کرپشن لاہور نے پٹواری حلقہ کوٹلی گھاسی کوثر عباس کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق پٹواری تحصیل شالیمار کوثر عباس کو سرکل آفیسر سید سہیل اخلاق نے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم پٹواری کوثر عباس نے شہری محمد عتیق سے فرد جاری کرنے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ اینٹی کرپشن لاہور نے پٹواری کوثر عباس کو مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارگرفتار کیا۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں