اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری آئین سے متصادم ہی: لیاقت بلوچ
پیر 29 اپریل 2024 23:42
(جاری ہے)
ماضی میں متحدہ مجلسِ عمل کو بھی نائب وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن متحدہ مجلسِ عمل نے اِسے مسترد کردیا تھا۔
اسحاق ڈار باصلاحیت سیاست دان ہیں لیکن خود مسلم لیگ ن نے اُنہیں 12 واں کھلاڑی بنادیا ہے۔ سیاست، جمہوریت اور آئینی نظام کے استحکام کے لیے آئین کی پابندی سب کے لیے لازم ہے۔ حسبِ منشاء آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہے۔حسبِ منشاء آئین کو موم کی ناک بناکرکھیلنا ملک و مِلت سے بڑا مذاق ہیلیاقت بلوچ نے اسلامک لائیرز موومنٹ پنجاب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کی آزادی، کسی دباؤ کے بغیر آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ فیصلوں سے ہی عوامی بنیادی حقوق کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ ججوں کی تقرری، ترقی اور مقدمات کا نظامِ تفتیش اور نظامِ سماعت ناقص ہے۔ آزاد عدلیہ کے لیے بڑی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، سِول حکومتیں، بااثر و بارُسوخ طبقات عدالتوں سے من پسند فیصلے کے حربے استعمال کریں گے تو کرپشن اور بدعنوانی، انصاف کی پامالی تو ہوگی اور نتیجتاً عام آدمی کی انصاف سے محرومی سماج میں عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے۔ کِسان سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بییار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے۔ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کے لیے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں، سوشل میڈیا سماجی رابطوں کا ذریعہ تو ہے لیکن سیاست، حکومت اور ریاست سوشل میڈیا سے نہیں، ٹھوس اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی سے چلائی جاتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پنجاب یونیورسٹی،انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے ٹیسٹ اور رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ مقرر
لاہور ، صوبائی وزیر کا می ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح،تمام ہسپتالوں میں ایسے سوفٹ ویئرز کی ..
پنجاب یونیورسٹی لاہور نے مختلف مضامین کے امتحانی نتائج کااعلان کردیا
30سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی
لاہور ، مختلف مقامات سے تین افراد کی لاشیں برآمد
ترقی پانے والے 32 انسپکٹرز کو نئے عہدے کے رینک لگانے کی تقریب
آئی جی پنجاب کا احسن اقدام، ایک اور پولیس ملازم کی بچی کی سماعت کا مسئلہ حل
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 12 بہادر افسران و جوانوں کو غازی میڈلز سے نوازا
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت فیصل آباد اور سرگودھا ریجنز کا اجلاس
پنجاب میں غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس بڑھانے کی سفارشات
سولر پینلز کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بھاری اضافہ ہو گیا
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،گارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے نئے کرائے مقرر کر دیئے گئے ہیں،قراة العین
-
سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا
-
مولانا فضل الرحمان نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا
-
میں نے جج بننے کی اہلیت پر نہیں بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی پریس ریلیز پر سوال پوچھا تھا
-
عمران خان کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘دنیا بھر تصویرکروڑوں کی تعداد میں شیئرہورہی ہے. تحریک انصاف کا دعوی
-
بلوچستان کی ترقی میں نوجوان نسل کو شامل کرنا چاہئے،سرفراز بگٹی
-
کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا پڑے گی،کامران ٹیسوری
-
ہمیں کہاجا رہا ہے کہ پگڑیوں کوفٹبال بنائیں گے ایسے بیانات دینے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں.جسٹس اطہر من اللہ
-
عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی.شہبازشریف
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
سستی بجلی کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
-
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز