پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن کے سائے ہمیشہ کیلئے چھٹ جائینگے،

این ای127میں ریلی 25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ،حقیقی معنوں میں عوام کے حق حکمرانی کا آغاز ہوگا‘ صدر وسطی پنجاب جولائی کو پورے ملک سے کارکنوں کو اکٹھا کر نے والے صرف ایک حلقے کی ریلی دیکھ لیں ‘ جمشید چیمہ،آجاسم شریف کا خطاب ریلی میں کارکنوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،شرکاء کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

منگل 17 جولائی 2018 20:23

پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن کے سائے ہمیشہ کیلئے چھٹ جائینگے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ، جمشید اقبال چیمہ اور آجاسم شریف کی قیادت میں حلقہ این اے 127کے مختلف علاقوں میں بھرپور ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،شرکاء کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ اس موقع پر کارکن قیادت کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے پارٹی ترانوں پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے ۔

عبد العلیم خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی لازوال جدوجہد کے نتیجے میں ملک کا طاقتور ترین خاندان احتساب کے کٹہرے میں آیا ہے، یہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ان سے ملک و قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد اس ملک سے کرپشن کے سائے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹ جائیں گے اور ٹیکسوں کا پیسہ ملک اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی اپنی فیکٹریاں تو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کررہی ہیں لیکن قومی ادارے اربوں روپے کا خسارہ کر رہے ہیں ۔انشا اللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر تمام اداروں میں اصلاحات کرے گی اور انہیںخسارے سے نکال کر اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے۔ سیاسی افراد کو نوازنے کے لئے ذمہ داریاں سونپنے کی بجائے نامور ماہرین کو تعینات کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہا کہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور اسی دن سے حقیقی معنوں میں عوام کے حق حکمرانی کا آغاز ہوگا۔ این اے 127سے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور پی پی 148سے امیدوار آجاسم شریف نے کہا کہ 13جولائی کو پورے ملک سے کارکنوں کو اکٹھا کر نے والے صرف ایک حلقے کی ریلی کا جوش و جذبہ دیکھ لیں ۔پی ٹی آئی پارلیمنٹ کو قانون سازی کا معتبر ترین اور موثر ادارہ بنائے گی اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کے مسائل حل ہوں گے ۔

بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار کر کے مضبوط کریں گے اور گلی محلے کی سطح کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ 25جولائی کو عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے نکلیں گے اور آزمائی ہوئی جماعتوںکی سیاست کو اپنے ووٹ کی طاقت سے سمندر برد کردیںگے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں