بختاوربھٹو نےمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کوجانبدارقراردیدیا

سربراہ جےآئی ٹی نجف مرزا جیل میں آصف زرداری پرتشدد کے ذمہ دارہیں، ڈی جی ایف آئی اےبشیر میمن کے بھائی نے جی ڈی اے کے ٹکٹ پرانتخاب لڑا، پھرنجف مرزا کیسےغیرجانبدارہوں گے۔آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 اگست 2018 19:10

بختاوربھٹو نےمنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کوجانبدارقراردیدیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست 2018ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کو جانبدرانہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ جے آئی ٹی نجف مرزا جیل میں آصف زرداری پرتشدد کے ذمہ دارہیں،ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے بھائی نے جی ڈی اے کے ٹکٹ پرانتخاب لڑا، نجف مرزا کیسے غیرجانبدار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے بھائی نے جی ڈی اے کے ٹکٹ پرانتخاب لڑا۔ سربراہ جےآئی ٹی نجف مرزاجیل میں آصف زرداری پرتشدد کے ذمہ دارہیں۔ اسے سے قبل شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔

(جاری ہے)

فریال تالپور کی جانب سے درخواست ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جمع کرائی۔

درخواست میں فریال تالپور نے ایف آئی اے پرسازش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایف آئی آر، چالان داخل ہونے کے بعد سوموٹو کارروائی چلانا آرٹیکل 4،13 اور 254 کی خلاف ورزی ہے۔ ایف آئی آر اور چالان میں منی لانڈرنگ کا کوئی ذکر نہیں۔ فریال تالپور نے استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کوجعلی بینک اکاؤنٹس کا حتمی چالان جمع کروانے کا حکم دیا جائے۔ عبوری چالان میں ہم دونوں کے نام شامل کرنا بد نیتی تھی۔

عبوری چالان میں نام شامل کرنے کا مقصد بدنام کرنا تھا تا کہ الیکشن ہار جائیں۔ اسی طرح عبوری چالان میں ہم دونوں کے نام شامل کرنا بد نیتی تھی۔ درخواست مزید کہا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نجف قلی کوتبدیل کرکے غیرجانبدار افسر کولگایا جائے۔ فریال تالپور کا ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن، نجف مرزا، محمد علی ابڑو پر آصف زرداری کیخلاف سازش کا الزام لگایا ہے۔

تینوں افسران ہمارے خلاف مجرمانہ نیت کیساتھ سازش کررہے ہیں۔ فریال تالپور نے استدعا کی ایف آئی اے کو ہمیں ہراساں کرنےسے روکا جائے۔ سپریم کورٹ کی ازخود نوٹس کیس کی کارروائی کو ختم کیا جائے۔ دوسری جانب ایف آئی اے کا اجلاس ہوا۔ جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے منی لانڈرنگ کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے کہ دونوں کوتحقیقات کیلئے پیش ہونے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں