راو انوار نے محرم کے بعد اہم ترین پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا

سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے محرم کے بعد پریس کانفرنس کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 16:03

راو انوار نے محرم کے بعد اہم ترین پریس کانفرنس کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 18ستمبر 2018ء ) : سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار حقائق سے پردہ اٹھانے کے لیے محرم کے بعد پریس کانفرنس کریں گے۔تفصیلات کے مطابق 13 جنوری 2018 کو کراچی کے علاقے میں شاہ لطیف میں پولیس مقابلے کا دعویٰ کیا۔پولیس کا موقف تھا کہ اس نے خطرناک دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کی ہے اور اس کے نتیجے میں دہشتگرد پولیس کا مقابلہ کرتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔ البتہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے بعد اس واقعے کے خلاف عوامی تحریک شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں‌ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع ہوئیں، ایس ایس پی رائو انوار کو عہدے سے معطل کرکے مقابلہ کوجعلی قرار دے دیا گیا۔بعد ازاں چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے پر سوموٹو ایکشن لیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران اس پولیس مقابلے کے سرغنہ ایس ایس پی راو انوار غائب ہو گئے اور ایک لمبے عرصے تک روپوش رہے تاہم پھر خود ہی منظر عام پر گرفتاری دے دی۔

راوانوار کے خلاف کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا ۔بعد ازاں نقیب اللہ قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم اور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو رہا کردیا گیا تھا۔آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ایس ایس پی راو انوار نے محرم کے بعد اہم ترین پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔انکا کہنا تھا کہ 5اعلیٰ افسران بھی جے آئی ٹی میں تفتیش صحیح نہیں کرسکے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں میرافون نمبرتک غلط درج کیا گیا، 21 مارچ کو سپریم کورٹ میں پیش ہوا، میرا نمبر کراچی میں چل رہا تھا، یہ نمبر جب کراچی میں چل رہا تھا تو کسی کو کیوں نہیں پکڑا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں