حکمران جو بوئیں گے، وہی کاٹنا پڑیگا انتقامی سیاست کے ذریعے اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں‘پرویز ملک

یو ٹرن پہ یوٹرن لینا موجودہ حکمرانوں کی پہچان بن چکی ، آج قومی و پنجاب اسمبلیوں کے باہر بھر پور احتجاج ہوگا ‘ خواجہ عمران نذیر

منگل 9 اکتوبر 2018 21:26

حکمران جو بوئیں گے، وہی کاٹنا پڑیگا انتقامی سیاست کے ذریعے اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمران جو بوئیں گے انہیں وہی کاٹنا پڑے گا انتقامی سیاست کے ذریعے اتنا ہی ظلم کریں جتنا وہ برداشت کرسکتے ہیں، یو ٹرن پہ یوٹرن لینا موجودہ حکمرانوں کی پہچان بن چکی ہے، آج قومی و پنجاب اسمبلیوں کے باہر بھر پور احتجاج ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این اے 124میں الیکشن مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر علی عدنان ملک علی عمران ملک،سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس مہنگی کرنا چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے لیکن ضمنی انتخابات میں عوام ان ناانصافیوں کا جواب دیں گے،حکومت نے آتے ہی عوام پر مہنگائی بم گرا دیا ہے، اگر من پسند احتساب کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے، اپوزیشن کو حکومت کے خلاف کچھ کرنے کی ضرورت نہیں 100دن گزرنے دیں اپنی سیاسی موت آپ موت مر جائے گی ،ابھی ایک ہفتہ ہوا ہے اور حکومت بے نقاب ہو گئی ہے،حکمران سیاسی مخالفین کودیوار سے لگانے کی کوشش نہ کرے ورنہ حکومت نہیں چلنے دی جائے گی ن لیگ کے ہاتھ پائوں باندھ کر انتخابات کروائے گئے ہیں پھر بھی کامیابی نہ ملنے پر انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں،بیرونی قرضوں پر تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں