ن لیگ کی حکومت میری وزارت میں صرف 30 روپے چھوڑ کر گئی

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے حیران کن انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:54

ن لیگ کی حکومت میری وزارت میں صرف 30 روپے چھوڑ کر گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اکتوبر 2018ء) ن لیگ کی حکومت میری وزارت میں صرف 30 روپے چھوڑ گئی۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے حیران کن انکشاف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے اندر بھی کرپشن تھی اور پارٹی کے اندر بھی کرپشن تھی۔ہماری پارٹی میں کم از کم لیڈر شپ تو کرپٹ نہیں ہے۔

میں اس بات سے انکار نہیں کر رہا کہ پارٹی کے اندر کرپشن نہیں ہو سکتی، کرپٹ عناصر کسی بھی پارٹی کے اندر آ سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔پی آئی اے 300ارب روپے کے خسارے میں ہے۔اور سب سے اہم وزارت بجلی کی ہے جو کہ میرے پاس ہے۔لیکن سب سے حیران کن بات تو یہ ہے کہ میری وزات میں اس وقت صرف 30روپے کا فنڈ ہے۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا کے اس انکشاف پر پروگرام میں موجود اینکر عمران خان اور ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان بھی حیران ہو گئے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عمران خان نے یہ وزارت اس لیے دی کیونکہ ان کو مجھ پر یقین تھا کہ اگر فنڈ میں 30روپے نہ بھی ہوں تو میں کام کر کے دکھاؤں گا۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بر ائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت قومی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے پورا ملک مالی بحران سے دوچار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو ایک ویلفیئر سٹیٹ بنانا چاہتی ہے جس کیلئے مختلف شعبوں میں مضبوط اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں تاہم بعد میں عوام ترقی اور خوشحالی کے ثمرات حاصل کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں