11 میں سے 6 نشستوں پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے‘ فیاض الحسن چوہان

پیر 15 اکتوبر 2018 16:22

11 میں سے 6 نشستوں پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے‘ فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی 11 سیٹوں میں سے 6پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے ،(ن) لیگ کے دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ بھی ضمنی انتخابات کو شفاف قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی اور انتظامی مداخلت سے پاک ضمنی انتخابات کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے سیاسی اور انتظامی مداخلت سے پاک ضمنی انتخابات کرواکراپنے آپ کو روایت شکن ثابت کردیا ہے ۔

پنجاب میں 40روزہ انتخابی مہم میں انتظامیہ، پولیس، بیت المال ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے کسی ادارے کو استعمال نہیں کیا گیا ، ضمنی انتخابات کو غیرجانبدار اور آزاد رکھنے کیلئے کسی وفاقی یا صوبائی وزیریا مشیر نے کسی انتخابی جلسے سے خطاب نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی فنڈز، انتظامیہ ، پولیس اور پٹواری تک کو حکومتی امیدوار جتوانے کیلئے جھونک دیا جاتا تھا۔ قومی اسمبلی کی 11 سیٹوں میں سے 6 پر تحریک انصاف اور اتحادیوں کی کامیابی عوام کے عمران خان پر اعتماد کی غماض ہے اور (ن)ن لیگ کے دھاندلی کے ماسٹر مائنڈ بھی ضمنی انتخابات کو شفاف قرار دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں