پنجاب حکومت نے متوسط و غریب طبقہ کی توقعات کے عین مطابق عوام دوست بجٹ پیش کیا، حکومت نے تعلیم ، صحت اور ترقیاتی اقدامات کو تقویت دیکر عوامی محبت کااظہار کیا ہے ،

جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ مختص کر کے حکومت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری

منگل 16 اکتوبر 2018 22:34

پنجاب حکومت نے متوسط و غریب طبقہ کی توقعات کے عین مطابق عوام دوست بجٹ پیش کیا، حکومت نے تعلیم ، صحت اور ترقیاتی اقدامات کو تقویت دیکر عوامی محبت کااظہار کیا ہے ،
لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے متوسط اور غریب طبقہ کی توقعات کے عین مطابق عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے، حکومت نے تعلیم ، صحت اور ترقیاتی اقدامات کو تقویت دیکر عوامی محبت کااظہار کیا ہے ، جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ مختص کر کے حکومت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے نام پر سیاست کرنے والوں کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں، بجٹ میں نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے اور نوجوانوں کو فنی تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تعلیمات سے آراستہ کرنے کیلئے تسلی بخش بجٹ کا اعلان کر کے حکومت نے نوجوان طبقے کے دل جیت لئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پرجنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور یہاں اربو ںروپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں، آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب کی تعمیر و ترقی میں اہم سنگ ِمیل ثابت ہوگا، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام خوش قسمت ہیں کہ انہیںعمران خان کی صورت میں خداداد صلاحیتوں کی مالک قیادت نصیب ہوئی ہے جن کی صلاحیتوں کی بین الاقوامی ادارے اور شخصیات بھی معترف ہیں، صوبائی بجٹ پنجاب کے 11کروڑ عوام کے ساتھ وہ مقدس معاہدہ ہے جس پر عمل کرتے ہوئے آئندہ چار سالوں میں مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبے کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے، سرداردوست محمد مزاری نے کہا کہ عوا م نے توانائی بحران ، دہشت گردی اور سب سے بڑھ کر کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دے کرپاکستان تحریک ِ انصاف پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے کسی صورت بھی عوام کو مایوس نہیں کریںگے، پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے شب وروز کوشا ںہے لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کرپشن جیسا کینسر اس ملک کی جڑوں میں سرائیت کر چکا ہے، اس کے باوجود بھی موجودہ حکومت پوری ایمانداری اور جذبے کے ساتھ دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہے اور ہم انشاء اللہ اپنے ملک کو اس مشکل سے نکال کر چھوڑیں گے، ملک سے کرپشن جڑ سے ختم ہو گی ، پاکستان دنیا کا عظیم ملک بنے گا اور جلد ہی اس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگا اور پاکستان دوسرے ملکوں کے ساتھ برابری کی سطح پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریگا،سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے ملک کو کنگال کر دیا ہے اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، عوام کو چاہئے کہ وہ تھوڑا صبر اور حوصلے سے کام لیں اور حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ اس 30سال کے گند کو صاف کرنے میں تھوڑا وقت درکار ہے، اراکین اسمبلی بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت کرکے عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سود مند تجاویز بھی دیں گے، اشرافیہ کو تمام سہولیات دستیاب ہوں جبکہ عام آدمی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہو،اب ایسا نظام نہیں چلے گا ، امیر اورغریب کے درمیان تفریق کو ختم کرنا ہوگا، عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائیگا اور اب اشرافیہ کو قربانی دینی ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں