پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا. ترجمان دفترخارجہ

افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، امریکا اورافغانستان کو ہمارے موقف کو سمجھنا چاہیے . ہفتہ واربریفنگ سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:49

پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا. ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اکتوبر۔2018ء) دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا. ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ واربریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کسی سے خوفزدہ نہیں ہے، پاکستان کا موقف دیرینہ ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، امریکا اورافغانستان اس موقف کوسمجھ رہے ہیں.

(جاری ہے)

افغانستان میں مفاہمت کی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان افغانستان میں مکمل امن تک امریکی اوراتحادی افواج کی واپسی نہیں چاہتا، اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا سے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے، چاہتے ہیں کہ معاملات ٹھیک ہونے تک اتحادی افواج موجود رہیں، پہلے بھی معاملات ٹھیک ہونے سے پہلے فوجوں کے انخلا سے پاکستان کومسائل بھگتنے پڑے.

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹرمنان وانی سمیت 7 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی نے منان وانی کی شہادت کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی، بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں احتجاج پر پابندی لگائی، حالیہ بھارتی مظالم انسانی حقوق کے چیمپئنز کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں.

دفترخارجہ نے کہا کہ چہلم امام حسین کے موقع پرویزوں سے متعلق ایران اورعراق سے رابطے میں ہیں، امید ہے ویزوں کا مسئلہ حل ہوجائے گا تاہم یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویزوں کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے. انہوں نے بتایا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اوروزیر خارجہ نے کانفرنس میں علاقائی روابط اورسی پیک پرروشنی ڈالی.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں