ق لیگ نے حمزہ شہبازکو مشرف کا دور حکومت یاد دلا دیا
حمزہ شہبازیاد کریں جب جیل سے باہر آنے کیلئے مشرف کے دوست بریگیڈیئر نیاز کی منتیں کرتے نہیں تھکتے تھے، اعجاز بٹالوی کے ذریعے چودھری شجاعت اور پرویزالٰہی کو پیغام بھجواتے تھے، دراصل ان کی تربیت ہی ایسی ہوئی ہے۔ کامل علی آغا کا حمزہ شہباز کے بیان پر تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 اکتوبر 2018 18:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو جیل میں دو دن نہیں رہ سکتے وہ کس منہ سے باتیں کرتے ہیں۔ واضح رہے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا کہ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصویرجعلی ہے، یہ جعلی اسپیکر کا جعلی اقدام تھا ،ہمارے ممبران کی تضحیک کی جائیگی تو بھرپور احتجاج کریں گے جبکہ حکومت نے منانے کی بجائے اپوزیشن کی عدم موجودگی میں ہی مالی سال 2018-19ء بجٹ پر بحث کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں بدنظمی کے بعد اسپیکر پرویز الٰہی نے موجودہ سیشن میں (ن) لیگ کے 6 اراکین کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ پابندی کے حامل ارکان میں محمد مرزا جاوید، طارق مسیح گِل، ملک محمد وحید، محمد اشرف رسول، محمد یاسین عامر اور زیب النسا اعوان شامل ہیں۔پابندی کے حامل 6 ارکان کی تصاویر بھی اسمبلی سکیورٹی سٹاف کو جاری کی گئی ہیں اور سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مذکورہ 6ارکان ایوان میں آنے نہ پائیں۔ اسپیکر کا کام ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلے مگر ایوان میں ایک ایسا شخص اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہے، جس نے ہمارے 12 ووٹ چوری کیے اور سپیکر بن گیا ،پرویز الٰہی تھانیدار کا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے خواتین کے لیے بھی توہین آمیز لفظ استعمال کیا۔ یہ اسپیکر نہیں ہیں، ان کا پہلا قائد نواز شریف تھا اور پھر پرویز مشرف بن گئے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصویرجعلی ہے، اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویر جاری کی گئی، یہ جعلی اسپیکر کا جعلی اقدام تھا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرسی والی تصویر کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے۔انہون نے کہا کہ جن ارکان کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ان کا استحقاق مجروح ہوا، ہمارے ممبران کی تضحیک کی جائیگی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔ پہلے ہمارے ارکان کو ایوان میں لایا جائے۔ جب تک ہمارے ارکان کی معطلی کا حکم واپس نہیں ہوگا ایوان میں نہیں جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹیشن کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہوا،خواجہ سلمان رفیق
پنجاب میں 29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کاامکان ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
حکومت دعوئوں کی بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں نے ملک کوآئی ایم ایف کی کا لو نی بنا دیا ہے ‘ جے یو آئی
حکومت سودی نظام کے خا تمے کیلئے اقدامات کرے‘ متحدہ علما کونسل
بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے‘فرخ جاوید مون
لاہور ،مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، اب تک کی کارروائیں میں 74ہزار6سو21ملزمان گرفتار
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا