ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا،
(ن) لیگ کا غیرقانونی اقدام کو متعلقہ قانونی فورم پر چیلنج کرنے کا فیصلہ حمزہ شہباز اپنے بھائی سے ملنے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن جا رہے تھے،پہلے کہا نام بلیک لسٹ ،بعد میں بتایا ای سی ایل میں شامل ہے امیگریشن حکام کے موقف میں تبدیلی دبائو کا واضح ثبوت ہے،ایک بارپھر ثابت ہوگیا نشانہ شریف خاندان ہے‘مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب
منگل 11 دسمبر 2018 14:55
(جاری ہے)
تاہم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ شہباز امیگریشن کائونٹر پر پہنچے تو پہلے انہیں بتایاگیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے،پھر موقف بدل کر کہاگیا کہ حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ہے،یہ اطلاع ملنے پر حمزہ شہبازامیگریشن کائونٹر سے واپس چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام کے موقف میں تبدیلی دبائو کا واضح ثبوت ہے،کس بنیاد پر اپوزیشن لیڈر کا نام سفری پابندی والی لسٹ میں ڈالا گیا ۔ہائیکورٹ اور احتساب عدالت کہہ چکی ہے کہ وہ کسی مقدمے میں مطلوب نہیں، پھر ایسا کیوں ہوا ،ایک بارپھر ثابت ہوگیا کہ نشانہ شریف خاندان ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کے لاڈلے کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کا جوازبنا کر بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی،نئے پاکستان میں دو قانون لاگو ہیں، ایک اپوزیشن، شریف خاندان، عوام کے لئے اور دوسرا عمران خان اور ان کے لاڈلوں کے لئے ہیں،کیا حمزہ شہبازخدانخواستہ اشتہاری ہیں دہشت گرد ہیں مقدمے میں مطلوب ہیں ۔دراصل احتساب کی بندوق کے نشانے پر شریف خاندان ہے جسے علمیہ باجی، ذوالفی بخاری، علیم خان اور دیگر نظر نہیں آتے،غیرقانونی اقدام کو متعلقہ قانونی فورم پر چیلنج کریں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل کی ملاقات
مریم نواز سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے کنٹری منیجر ذیشان احمد شیخ کی ملاقات
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا