شاہد خاقان عباسی نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کا اعتراف کر لیا

ہاں میں نے اسحاق ڈار کی ملک سے باہر جانے میں مدد کی اگر حکومت میں ہمت ہے تو میرے خلاف کاروائی کرے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 11:54

شاہد خاقان عباسی نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کا اعتراف کر لیا
لاہور (اردو پوئنٹ تازہ ترین اخبار۔18جنوری 2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آپ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ آپ نے اسحاق ڈار کو اس ملک سے بھگانے میں مدد کی۔جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہاں میں نے ایسا کیا ہے۔حکومت اس بارے میں میرے خلاف قانونی کاروائی کرے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ان میں ہمت اور جرات ہے اور اگر یہ سچ پر ہیں تو میں کہتا ہوں کہ میرے خلاف مقدمہ بنائیں۔۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ الزام مجھ پر کئی بار لگ چکا ہے وفاقی وزیر اطلاعات بھی یہ بات کر چکے ہیں اور اب ایک وزیر نے بھی کہہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یہ بات کی گئی کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیراعظم اسحاق ڈار کو پاکستان سے فرار کروایا اگر حکومت میں ہمت ہے تو اس متعلق تفتیش کرے اور مجھ پر مقدمہ بنائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے معروف صحافی حامد میر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ملک سے باہر جانے کی کہانی بتائی تھی۔حامد میر کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ایک ڈرامائی انداز میں ملک سے باہر گئے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے خصوصی طیارے کی مدد سے کانفرس کا بہانہ کر دوشنبے گئے تھے ۔ پھر وہاں سے عمرہ کی ادائیگی کا بتا کر سعودی عرب چلے گئے۔

حامد میر نے یہ بھی کہا تھا کہ اسحاق ڈار کو ان کے قریبی دوست نے مشورہ دیا کہ آپ کے لئے آ گے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ۔ اس لئے آپ کے لئے بہتر ہو گا کہ بیرون ملک چلے جائیں۔اس لئے اسحاق ڈار بہانہ بنا کر ملک سے باہر چلے گئے۔واضح رہے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ابھی بھی بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کاکہنا ہے کہ بیماری کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں