پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہوگا،سکیورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل

حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کے دورہ پر خیر مقدمی قرارداد منظور کرائے جانیکا امکان

منگل 19 فروری 2019 12:10

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہوگا،سکیورٹی سمیت تمام تیاریاں مکمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2019ء) پنجاب اسمبلی کا 7واں سیشن کل ( بدھ )ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے فول سکیورٹی کو یقینی بنانے سمیت دیگر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کے سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی جبکہ قریب واقع تمام عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پر خیر مقدمی قرارداد منظور کرائے جانے کابھی امکان ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں