آئی ایم ایف کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستانی معیشت اپنے پاﺅں پر کھڑی ہو جائے
پاکستان کی معیشت اسد عمر کا باپ بھی آ جائے تو درست نہیں کر سکتا
سجاد قادر جمعہ 19 اپریل 2019 05:48
(جاری ہے)
تب سے اب تک قریباً 9ماہ تک اسد عمر نے پاکستانی معیشت کی باگ ڈور سنبھالی اور کسی حد تک اسے سہارا دینے کی کوشش کی مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔
نہ ڈالر نیچے آیا نہ مہنگائی ختم ہوئی اور نہ ہی روزگار میں اضافہ ہوا۔نتیجتاً وزیر اعظم عمران خان کو اپنے الفاظ سے یوٹرن لیتے ہوئے اسد عمر کو ان کی وزارت سے ہٹانا پڑا اور فی الحال یہ چارج اضافی طور پر عمر ایوب کو دے دیا گیاہے۔اب اسد عمر کے ہٹائے جانے سے سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا میں طوفان برپا ہوا پڑا ہے کوئی اسد عمر کے حق میں تو کوئی وزیراعظم عمران خان کے حق میں بیان دیتا نظر آ رہا ہے اور اپوزیشن بھی اپنا حصہ بقدر جثہ ڈالنے کی کوشش میں جتی ہوئی ہے۔اسی موضوع پر سینئر صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے اپنے پروگرام میں بھی لب کشائی کی۔ان کے مطابق اسد عمر کو ان کی وزارت سے ہٹانے کی تُک ہی نہیں بنتی تھی۔نہ ان کا کوئی قصور تھا اور نہ ہی وہ ناکام ہوئے تھے۔پاکستانی معیشت آغاز سے آج تک ایسی ہی ہے ہر حکومت ہر دور میں زیادہ قرضے لیتی ہے اور پھر وہ قرضے اتارنے کا بوجھ عوام پر ڈال دیتی ہے۔اس حکومت کے پاس بھی آسان آپشن تھا کہ آتے ہی آئی ایم ایف کے پاس جاتے اور پیسے لے آتے مگر آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل اسد عمر نے کچھ تجربے کرنے کی کوشش کی کہ دوست ممالک سے پیسے مانگ کر معیشت کو سہارا دیا مگر آئی ایم ایف اور عالمی طاقتیں اس میں آپ کو کب کامیاب ہونے دیتی ہیں لہٰذا اس کوشش کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہیں۔اگر آپ ملک پاکستان کے سبھی وزیر خزانہ کے ناموں پر نظر دوڑائیں تو آپ کو حیرانی ہو گی کہ یہ لوگ ورلڈ بینک ،آئی ایم ایف یا پھر کسی اور نامور بین الاقوامی ادارے میں کام کر چکے ہوتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ یہ سارے دو تین انٹرنیشنل یونیورسٹیز کے طالبعلم ہیں اور ہمارے سبھی وزیر خزانہ وہیں سے پڑ ھ کر آئے ہیں۔لہٰذا بین الاقوامی طاقتیں ہمیشہ آپ پر اپنا اثرورسوخ قائم رکھتی ہیں۔اور وہ کبھی نہیں چاہتیں کہ آپ کی معیشت بہتر ہواور آپ عالمی سازشوں سے اپنی جان چھڑا لیں۔اس وقت اسد عمر کی جگہ حفیظ پاشا کو لانے کی بات کی جا رہی ہے تو وہ اب سے پہلے جن بھی ممالک میں معاشی منصوبوں کو سربراہ رہا ہے انہیں دیوالیہ کر کے ہی آیاہے اور اب پاکستان میں بھی یہی کچھ کرے گا اگر تعینات ہو گیا تو۔اوریا مقبول کا کہنا تھا کہ اسد عمر کی ناکامی دراصل عمران خان کی ہی ناکامی ہے۔اس وقت پاکستانی معیشت کا جو حال ہے وہ اسد عمر کا باپ بھی آ جائے تو ٹھیک نہیں کر سکتا اور اسکو بڑا وقت لگے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار