پنجاب کی سیاست میں ہل چل، گورنر پنجاب بھی سیاسی طور پر متحرک ہو گئے

گورنر پنجاب چوہدری سرور پی ٹی آئی کی سینئیر قیادت سے ملاقات کے بعد وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 اپریل 2019 10:46

پنجاب کی سیاست میں ہل چل، گورنر پنجاب بھی سیاسی طور پر متحرک ہو گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل 2019ء) گورنر پنجاب چوہدہری سرور سیاسی محاذ پر متحرک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی کریں گے۔چوہدری سرور نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں اہم رابطے اور ملاقاتیں بھی کی ہیں۔جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

دونوں سے ملاقات کے دوران پنجاب میں سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب اس سے قبل مسلم لیگ ق کی قیادت سے بھی رابطہ کر کے سیاسی صورتحال پر بات چیت کر چکے ہیں۔جب کہ دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی سینئر پارٹی رہنماء جہانگیرترین کے خلاف بول اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں سب کچھجہانگیرترین ہیں تو کون سے آلو چنے بیچنے آئے ہیں، کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا بھی تو پہلے ہی استعفیٰ دے دوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں سب کچھ جہانگیرترین ہیں تو کون سے آلو چنے بیچنے آئے ہیں، کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا بھی تو پہلے ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تکلیف ہے کہ میں صاف پانی عوام کو کیوں دے رہا ہوں کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا تو پہلے استعفیٰ دے دوں گا، اگر سب کچھ جہانگیر ترین ہیں تو ہم یہاں آلو چنے بیچنے نہیں آئے؟ پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں مگر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔

گورنر چوہدری سرور نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار سے میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے سے متعلق بھی کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پانچ لاکھ گھر تو بنائے جا سکتے ہیں لیکن حکومت کیلئے پچاس لاکھ گھر بنانا بہت مشکل ٹارگٹ ہے۔ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی، حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے۔ عمران خان عوام مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ وہ فوری مسائل حل کردیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں