اداروں کو سیاست سے پاک رکھنا ایک اصولی فیصلہ ہے،ادارے مضبوط ہونگے تو ملک مضبوط ہوگا‘چوہدری محمد سرور
بزنس کمیونٹی کے مسائل سے حکومت مکمل طور پر آگاہ ہے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے بزنس مین کو سہولت دینا سب سے اولین ترجیح ہے برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا نہایت اہم کردار ہے اورپاکستان برطانوی سرمایہ کاری کے مزید فروغ کا خواہش مند ہے‘گورنر پنجاب
جمعہ 26 اپریل 2019 18:54
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے دیگر سفارتکاروں کے ہمراہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقا ت ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر بین الاقوامی امور پر بارے بات چیت کی گئی۔
تھامس ڈریو سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اور بر طانیہ کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور پاکستان میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی برطانیہ کی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تمام ممالک کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف پاکستان کا ساتھ دیں بلکہ افواج پاکستان سمیت سیکورٹی فورسز اور عوام نے جو قر بانیں دیں انکی بھی قدر کریں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا نہایت اہم کردار ہے اورپاکستان برطانوی سرمایہ کاری کے مزید فروغ کا خواہش مند ہے۔قبل ازیں گورنر پنجاب سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 35 رکنی وفد نے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم و رحمان کی قیادت میں ملاقات کی اور گورنر پنجاب کو اقتصادی امور، برآمدات اور درآمدات کے معاملات کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں لانے اور سپیشل اکنامک زون بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔بعدازں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ سے سینئر مینجمنٹ کورس کے 26 رکنی وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جن سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اداروں کو سیاست سے پاک رکھنا ایک اصولی فیصلہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جب ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کام محنت اور ایمانداری سے کریں۔گورنر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے موجودہ مسائل سے حکومت مکمل طور پر آگاہ ہے اور معیشت کو بہتر بنانے کے لئے بزنس مین کو سہولت دینا سب سے اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ہی معاشی پالیسی بنائی جائیگی ملکی، معیشت کی ترقی میں بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ گورنر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آتے ہی بزنس کمیونٹی کے لیے گیس کی فراہمی یقینی بنانے سمیت دیگر اقدامات کیے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کیمونٹی کے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہوسکتی ،لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسڑی کے جو بھی مسائل ہیں انکو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع