کلبھوشن کیس ؛ فیصلہ پاکستان کے حق میں نہ آنے پر وزیراعظم کا کیا موقف ہو گا؟

ہمیں امید ہے جب کلبھوشن کیس کا فیصلہ آئے گا تو وزیراعظم قوم کو اپنے موقف سے ضرور آگاہ کریں گے۔ سینئیر صحافی حامد میر نے وزیراعظم کو کلبھوشن یادیو سے متعلق پرانا موقف یاد دلا دیا جب وہ نواز حکومت کو کہتے تھے کہ ' تم یادیو کا نام کیوں نہیں لیتے'

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 17:18

کلبھوشن کیس ؛ فیصلہ پاکستان کے حق میں نہ آنے پر وزیراعظم کا کیا موقف ہو گا؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) : سینئیر صحافی حامد میر نے وزیراعظم کو کلبھوشن یادیو سے متعلق عمران خان کا پرانا موقف یاد دلا دیا۔تفصیلات کے مطابق آج عالمی عدالت انصاف پاکستان میں گرفتاربھارتی جاسوس کمانڈرکلبھوشن یادیوکیس کا فیصلہ آج سنائے گی. سب کی نظریں کلبھوشن یادیو کے کیس کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے پر ہیں۔

اگرچہ پاکستان نے اپنا کیس ٹھوس دلائل کے ساتھ پیش کیا تاہم فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔اسی حوالے سے سینئیر صحافی حامد میر نے عمران خان کی پرانی ویڈیو شئیر کی ہے جس وقت وہ اپوزیشن میں تھے۔اس وقت عمران خان نے کلبھوشن یادیو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

کلبھوشن یادیو نے بھی اس حوالے سے تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔
جس میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کرتا ہے۔عمران خان نے مزید کہا تھا کہ ایم کیو کے بارے میں بہت عرصے سے کہہ رہا تھا اب وہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم راء سے ملی ہوئی تھی۔ایک طرف باہر سے خطرہ ہے تو دوسری طرف ہماری معیشت بیٹھ رہی ہے۔

اب یہ دنوں ملا کر پاکستان کا مستقبل کیا ہو گا؟۔حامد میر نے عمران خان کے اس بیان پر کہا ہے کہ اگر عدالمی عدالت کلبھوشن کو یہ سزا نہیں دیتی جو پاکستان کی عدالت نے دی ہے تو ہمیں امید ہے کہ عمران خان اپنے اُسی موقف پر قائم ہوں گے جو کہ اپوزیشن کے دور میں عمران خان کا موقف تھا۔اپوزیشن میں رہتے ہوئے عمران خان ن لیگ سے کہا کرتے تھے کہ تم یادیو کا نام کیوں نہیں لیتے۔ہمیں امید ہے کہ جب عالمی عدالت کا کلبھوشن سے متعلق فیصلہ آئے گا تو وزیراعظم عمران خان قوم کو اپنے موقف سے ضرور آگاہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں