پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں آئے ہیں،لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا:عثمان بزدار
ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے، عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے ؒنئے پاکستان میں جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا، اسے انجام بھگتنا ہوگا،یہی تبدیلی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام میںپکڑ میں آگئے ہیں،کرپشن کے خلاف جہادکررہے ہیں،سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیںگی:وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ جولائی 21:37

(جاری ہے)
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، یہ نیا پاکستان ہے ،یہاں سب قانون کے تابع ہیں اور تبدیلی یہی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام میںپکڑ میں آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا ،اسے انجام بھگتنا ہوگا۔ سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اور جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ قومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا۔سابق حکمرانوں کے دور میںسرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔انہوںنے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ۔ ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ بہت ظلم و زیادتی کی۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیااورذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امین ہیں،کسی کو خیانت نہیں کرنے دیںگے۔متعلقہ عنوان :
لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
تحصیل ساہیوال میں تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے
-
عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور انکی زندگیوں میں خوشحالی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
وزیراعلیٰ نے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں انفراسٹرکچر سمیت تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی
-
پاکستان جنوبی ایشیا ء کی معاشی ترقی اور علاقائی انضمام کے خواب کے تعبیر کیلئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے‘ عبد الرزاق دائود
-
بنی گالہ کی مداخلت نے پنجاب میں بدترین انتظامی بحران پیدا کر دیا ہے‘ ترجمان بلاول بھٹو
-
ملک کے موجودہ تعلیمی نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کی میڈیا سے گفتگو
-
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پارلیمنٹ ہائوس میں اہل خانہ اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں
-
لاہور واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘ سینیٹر شہزاد وسیم
-
باجوڑ میں 16دسمبرسے شروع ہونے والی پولیومہم کوحتمی شکل دیدی گئی
-
پشاورپریس کلب کی الیکشن کمیٹی کااجلاس
-
طلباء و طالبات کے لئے سمارٹ کلاس رومز‘ ای لرننگ سمیت 14 اجزاء پر مشتمل جامع پروگرام تشکیل دیئے گئے ہیں، پارلیمانی سیکرٹری وجیہہ اکرم
-
اثاثہ جات کی ریکوری کے لئے قائم یونٹ مختص کردہ بجٹ میں سے بہت کم خرچ کر رہا ہے‘
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.