ْحمزہ شہباز کی پیشی پر پولیس کاصحافیوں پر تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیشی پر پولیس کاصحافیوں پر تشدد کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ لاہور کی احتساب عدالت میں پنجاب پولیس کا صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔

میڈیا کی آزادی کی دعویدار حکومت پولیس کے ذریعے میڈیا کا گلا گونٹ رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پوری دنیا میں پاکستان کے آزاد میڈیا کا ڈنڈورا پیٹ رہے ہیں۔پاکستان میں اپوزیشن رہنماوں کو میڈیا پر سینسر شپ کا سامنا ہے۔موجودہ دور حکومت میں اپوزیشن اور میڈیا سب سے زیادہ ریاستی جبرو تشدد کا شکار بن رہے ہیں۔ڈکٹیٹرشپ کے دور میں بھی اپوزیشن جماعتوں اور میڈیا کو ایسی پابندیوں کا سامنا نہیں تھا۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیراعلی پنجاب پولیس کے آمرانہ رویے کا نوٹس لیںاورصحافیوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں