اپوزیشن فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ،ن لیگ جلسے میں شریک ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے ،اعجازاحمدچوہدری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:18

اپوزیشن فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ،ن لیگ جلسے میں شریک ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے ،اعجازاحمدچوہدری
لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئررہنماء اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ،ن لیگ فضل الرحمان کے مارچ میںشرکت کرنے کی بجائے جلسے میں شریک ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے ،فضل الرحمان کا ڈرامہ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی ان کے سیاسی غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کی عوام نے پیپلزپارٹی کو ضمنی الیکشن میں عبرتناک شکست دی ہے ، سندھ کی عوام کا کئی سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت استحصال کررہی ہے ، مسترد شدہ سیاستدانوں کی شکست سے آنکھیں کھل جانی چاہئے، مستردشدہ سیاسی رہنماء لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد کس منہ سے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی باتیں کررہے ہیں، ملکی حالات کی ذمہ دار پی پی پی اور ن لیگ مافیا ہے جس نے کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی وسائل کو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، پی پی پی سندھ کی عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں