مریم اورنگزیب کی پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت ،نیا آرڈیننس مسترد کردیا

قوم مررہی اور حکومت مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ڈرامے کررہی ہے‘مرکزی ترجمان (ن) لیگ

پیر 21 اکتوبر 2019 13:11

مریم اورنگزیب کی پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت ،نیا آرڈیننس مسترد کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنمامریم اورنگزیب نے پی ایم ڈی سی ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے نیا آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہاکہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتوار کے دن چوروں کی طرح پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ختم کی گئی، پارلیمان کے بجائے ایوان صدر کو آرڈیننس جاری کرنے کے لئے ربڑسٹیمپ کے طورپر استعمال کرنا قابل مذمت ہے، مینڈیٹ چور حکومت فسطائی سوچ رکھتی ہے، ورنہ پارلیمان کا راستہ اختیار کیا جاتا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ قوم مررہی ہے اور حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے بھونڈے ڈرامے کررہی ہے، نالائق، نااہل، چور اور جھوٹی حکومت ڈائیورٹ اینڈ رول پر چل رہی ہے، مفت دوائی، ٹیسٹ ختم، اب اسپتالوں کی نجکاری سے غریب کی زندگی سے کھیلنے کی سازش ہورہی ہے، ڈینگی70 ہزار سے زائد افراد پر حملہ کرچکا، سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں، عمران صاحب کو میڈیا کی گردن دبانے کی فکر ہے، پولیو پروگرام میں تاریخی کرپشن پر عمران صاحب کی آنکھیں نیب کی طرح بند ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جاتے ہیں، چوروں کی طرح جی آئی ڈی سی کے ذریعے چہیتوں کے 300 ارب معاف کئے جاتے ہیں، مہنگائی 3 سے 13 فیصد ہوگئی، ایک سال میں تاریخی 11000 ارب سے زائد قرض لئے، قومی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے 2.4 فیصد ہوگئی، گاڑیوں کے کارخانے، صنعتیں، فیکٹریاں، دکانیں بند، لاکھوں بیروزگار، سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھ کر توجہ ہٹا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں