نواز شریف کس دن اور کیسے ملک سے باہر جائیں گے ؟

سینئیر صحافی و تجزیہ کار اسد کھرل نے خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 نومبر 2019 15:39

نواز شریف کس دن اور کیسے ملک سے باہر جائیں گے ؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) : سینئیر صحافی و تجزیہ کار اسد کھرل نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بغیر کسی شورٹی بانڈ اور بغیر کوئی تاریخ دئے ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ خبر دے رہا ہوں۔ جہاں تک زرداری صاحب کی بات ہے تو وہ بھی کراچی چلے جائیں گے اگر نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں تو آصف علی زرداری بھی علاج کے لیے کراچی منتقل ہو سکتے ہیں۔

جب نواز شریف بیرون ملک جا رہے ہیں تو آپ زرداری صاحب کو سندھ جانے سے کیسے روک سکتے ہیں؟ اُن کے معاملات بھی باقاعدہ فورم پر جائیں گے تو اُن کے معاملات بھی ٹھیک ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ایک معمہ بن کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے حتمی مشاورت مکمل کر لی ہے جس کے بعد کمیٹی نے سفارشات کو حتمی شکل دے کر وزیر اعظم آفس کو بھی سفارشات سے آگاہ کر دیا ہے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر فروغ نسیم کی زیر صدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور شہباز شریف کے ترجمان عطا تارڑ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر لیگی رہنما عطا تارڑ کہنا تھا بن بلائے آیا ہوں دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا کارروائی ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم 4 بچے پریس کانفرنس کریں گے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں