بھارتی سپریم کورٹ نے جنونی ہندوئوں کے دبائو میں آکر بابری مسجد کی جگہ مندر کی اجازت دے کر اقلیتوں کے حقوق کی توہین کی ،گورنر پنجاب
جمعرات 14 نومبر 2019 18:07
(جاری ہے)
اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمٰن شاد ، اساتذہ اور فارغ التحصیل ہونے والے طلبا اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں اندرونی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے شہروں کی رونقیں پلٹ آئی ہیں اور بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ہمارے شہروں کا رخ کر رہے ہیں اور اس وقت لاہور میں تمام ہوٹلوں میں کوئی کمرہ خالی نہیں ہے اور یہ تمام رونقیں اس لئے ہیں کہ ملک میں حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیل کی رونقیں بھی پلٹ رہی ہیں اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیم اور بنگلہ دیش کی خواتین کی کرکٹ ٹیم اوعمان کی ہاکی ٹیموں نے پاکستان کی سرزمین پر مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور اسی طرح ملک میں عالمی معیار کے فیشن شو بھی منعقد ہوئے ہیں جو کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور ایسے اقدمات سے ملک کے امیج میں عالمی سطح پر بہتری آئی ہے۔گورنر پنجاب نے کہاکہ وزیر اعظم عمرا ن خان کی ہدایت پر یونیورسٹیوں میں بزنس سنٹرز بنانے کیلئے صوبہ بھر کی پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے مشاورت شروع کی دی گئی ہیں اور ملک میں ایسے ماحول کے لئے کوشاں ہیں کہ ڈگری لینے کے بعد طلبہ سٹرکوں پر نوکریوں کی تلاش کے لئے خوار نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے کلین اور گرین پاکستان کے ویژن کے مطابق تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ سولر انرجی کا استعمال بڑھائیں ، طلبہ اور استاتذہ کو صاف پانی مہیا کریں اور پانی کا ایک ایک قطرہ محفوظ بنائیں۔گورنرپنجاب نے کہاکہ عزم ، حوصلہ اوراپنے مقصد کی حصول کی لگن سے ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے اور انہی اصولوں پر کاربند ہوکر میں انگلستان کا مسلمان رکن پارلیمنٹ بنا حالانکہ یہ اس وقت کے حالات میں ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ اپنی بنیادوں اور مذہب کو کمزوری نہیں بلکہ طاقت سمجھا ہے اور انگلستان کی پارلیمنٹ کا رکن بننے کے بعد بائبل کی بجائے قرآن مجید پر حلف لیا۔ انہوں نے کہاکہ والدین کی دعائوں کی بدولت اور اپنے مقصد کے حصول کی لگن کی وجہ سے سکاٹ لیڈ کے 50افراد کی ایسی لسٹ جس میں انہوں نے انسانیت کے لئے گرانقدر کارہائے نمایا ں سرانجام افراد شامل کئے گئے ہیں میرا شمار 19 ویں نمبر پر کیاجاتا ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف واہ پروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمٰن شاد نے کہاکہ 2009میں قیام کے بعد یونیورسٹی نے مختصر مدت میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور اس وقت یونیورسٹی میں نو شعبوں میں زیر تعلیم ہیں اور 340قابل اور باصلاحیت اساتذہ یونیورسٹی سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل 10ہزار طلبہ ملک اور بیرون ملک مختلف محکموں میں ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے بعدازاں طلبہ کواسناد دیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار