نوجوان سوشل میڈیا پرمظلوم کشمیری عوام کے حق میںآواز بلند کریں

22دسمبرکے کشمیرمارچ میں بتائیں گے کہ حکمرانوں نے کشمیرکو پس پشت ڈالا: سینیٹر سراج الحق

جمعرات 12 دسمبر 2019 20:59

نوجوان سوشل میڈیا پرمظلوم کشمیری عوام کے حق میںآواز بلند کریں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر پر دو ٹوک موقف کی وجہ سے جماعت اسلامی کے آفیشل پیجز بند کیے جارہے ہیں تاکہ کشمیر کے ایشو کو دبایا جاسکے۔ 22دسمبرکے اسلام آباد کشمیر مارچ میں بے حس حکمرانوں کو ایکسپوز کرتے ہوئے قوم کوبتائیں گے کہ حکومت کشمیرکازکو پس پشت ڈال چکی ہے اس موقع پر حکومت کے سامنے چارٹرآف ڈیمانڈزبھی رکھیں گے، میڈیا پر مقامی اورعالمی طاغوتی قوتوں کا دبائو ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ہونے والی سرگرمیوں کا بلیک آئوٹ کریں ۔

میڈیا ایسے دبائو کومسترد کرتے ہوئے مظلوم کشمیری عوام کی پشتیانی کرے ، عوام الناس و کارکنان سوشل میڈیا سمیت دیگرذرائع استعمال کرتے ہوئے دجالی قوتوں کی سازش کوناکام بنادیں اور کشمیری بہنوں،بیٹیوں اوروہاں کے مظلوم عوام کے حق میں موثرآواز بلند کرنے 22دسمبرکو ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے زیراہتمام اضلاع کے سیکرٹریزاطلاعات وسوشل میڈیا ہیڈز کے صوبائی میٹ اپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصرشریف، صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،مرکزی ناظم سوشل میڈیاشمس الدین امجد،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرذمہ داران نے بھی اظہارخیال کیا ۔ سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ پاکستان بھرمیں جماعت اسلامی کی میڈیا وسوشل میڈیا ٹیم پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ22دسمبرکے کشمیر مارچ کوایک تاریخی ایونٹ بنادیں ۔

ملک بھرمیں ہرسطح کے ذمہ داران و کارکنان تمام ترسرگرمیاں اسی ایونٹ کے حوالے سے کریں ۔انھوں نے کہاکہ میڈیا وسوشل میڈیا ہیڈز کوہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کنونشن اور ٹریننگ ورکشاپس پلان کریں جن میں ملکی وغیرملکی ٹرینرزکوبھی شامل کریں تاکہ ہماری ٹیم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکے ۔اضلا ع کی سطح پر بھی تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں تاکہ مقامی سطح تک ایک منظم ،متحرک اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ میڈیا ٹیم تیارہوسکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں