نالائق حکمران ہسپتالوں پر حملے کروائیں یا سازشیں کریں لیگی قیادت سے عوامی رشتہ نہیں توڑ سکتے‘پرویز ملک

فیاض چوہان ہر پریس کانفرنس میں نواز، شہباز پر تنقید کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرنیکی کوشش کرتے ہیں‘ خواجہ عمران نذیر

اتوار 15 دسمبر 2019 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ نالائق حکمران ہسپتالوں پر حملے کروائیں یا جتنی چاہیں سازشیں کریں ، لیگی قیادت سے عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلے،جہازوں میں بھر بھر کے لائے سرخیلے لوگ ہمیشہ موسمی پرندے ثابت ہوتے ہیں،ڈیرھ سال میں جنوبی پنجاب صوبے پر بے بس حکومت عملی طور پر کوئی کام نہیں کر سکی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقوں میںکارکنوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سید توصیف شاہ، رمضان صدیق بھٹی، میاں طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فیاض چوہان ہر پریس کانفرنس میں صرف نوازشریف اور شہبازشریف پر تنقید کرکے میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اگر ان کو مزید موقعہ دیا گیا تو یہ پورے ملک کو پشاور کے کھنڈرات میں تبدیل کردینگے۔

نیب نے بی آر ٹی کے کھنڈرات پر اربوں روپے کی کرپشن پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیںپشاور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا بی آر ٹی کا قرض آئندہ دو نسلیں ادا کرینگی،جو منصوبے بغیر کسی ویژن اور پلائننگ شروع ہوں ان کو حشر ایسا ہی ہوتا ہے،شہبازشریف نے سو ارب میں تین میٹرو بسیں چلادی عمران خان دوسو ارب میں ایک میٹرو بس نہیں چلاسکے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی اربوں کی منی لانڈرنگ ، جعلی اکانٹس ، شرم آنی چاہئیے بلا تفریق احتساب کی اصلیت ذلفی بخاری بغل بچہ ، عمران صاحب کا ایک لاکھ تین ہزار ٹیکس، شرم آنی چاہئیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں