چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 جنوری 2020 21:31

چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جن میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرز مسٹر ٹیری سٹیئرز گونزالیز Mr. Terry Steers-Gonzalez، امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف مسٹر بیری جنکر Mr. Berry Junker اور قونصل خانہ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ محترمہ صدف سعد شامل تھیں۔

(جاری ہے)

سیاسی و اقتصادی امور سے متعلقہ ان امریکی سفارتکاروں نے موجودہ سیاسی امور کے علاوہ اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال باالخصوص پاک بھارت تعلقات اور افغان امور پر بھی بات ہوئی۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں باہمی رابطے اور تجارت کے علاوہ شعبہ جاتی اور عوامی سطح پر وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں