کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے کے عزم پر آنے والے شہبازشریف طلبی پر کورونا کی آڑ میں خود چھپ گئے، شہباز شریف گھر میں چھپ کر کارکنان کیلئے بہادری کی نہیں بلکہ بزدلی کی مثال بنے ہیں، آلِ شریف نے عوام کے اربوں روپوں کو چونالگا کر اپنی کئی نسلوں کی روٹی کما لی ہے،وزیر لیبر پنجاب انصر مجید خان

جمعرات 4 جون 2020 17:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) وزیرلیبرپنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے کے عزم پر آنے والے شہباز شریف طلبی پر کورونا کی آڑ میں خود چھپ گئے، شہباز شریف گھر میں چھپ کر کارکنان کیلئے بہادری کی نہیں بلکہ بزدلی کی مثال بنے ہوئے ہیں۔ اگر دامن صاف ہے تو شہبازشریف تحقیقات کا سامنا کریں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کا شہبازشریف کی گرفتاری یا طلبی سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

آلِ شریف نے عوام کے اربوں روپوں کو چونالگا کر اپنی کئی نسلوں کی روٹی کما لی ہے۔صوبائی وزیر لیبر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ شریف برادران سے زائد اثاثوں کا سوال پوچھتے ہی جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو ملک کے لٹیروں ، کرپٹ سیاستدانوں اور ووٹ کو عزت دو کے نام پر جھوٹ بولنے والے سیاسی رہنمائوں کو بے نقاب کرنے کا کریڈٹ جاتاہے۔ نئے پاکستان میں کسی بھی کرپٹ سیاستدان کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان موجودہ صورتحال میں تمام تر فیصلے عوام کے حق میں کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کو حکومت پر کیچڑ اچھالنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں