راوی ریورفرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ لاہور کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے،

یہ منصوبہ لاہور کی آلودگی کو کم کرنے اور مستقبل کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا، منصوبہ مقررہ مدت اور لاگت میں مکمل کیا جائے، اس منصوبے کی تکمیل میں مقامی افراد ی قوت اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے‘ سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے وزیراعظم عمران خان کا کو قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 7 اگست 2020 21:38

راوی ریورفرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ لاہور کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے،
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ لاہور کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے، یہ منصوبہ لاہور کی آلودگی کو کم کرنے اور مستقبل کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا، منصوبہ مقررہ مدت اور لاگت میں مکمل کیا جائے، اس منصوبے کی تکمیل میں مقامی افراد ی قوت اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے‘ سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء سینیٹر شبلی فراز، حماد اظہر، مشیر وزیراعظم مرزا شہزاد اکبر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، پنجاب کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، مشیرڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری پنجاب، وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ویڈیو لنک کے ذریعے معاون خصوصی ملک امین اسلم، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکرٹریز برائے ہاوسنگ، منصوبہ بندی، توانائی، پٹرولیم، قانون، چیئرمین سی ڈی اے بھی شریک تھے۔ خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ چیف سیکریٹری سندھ اور خیبر پختونخوا نے عوامی سہولت کے لیے قائم کردہ ون ونڈو آن لائن پورٹل کے اجرا کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اس پورٹل کے اجرا سے کوئی بھی خواہشمند شہری کوئی بھی تعمیراتی منصوبہ شروع کرنے کے لیے آن لائن درخواست دے سکے گا۔ اس پورٹل سے انسانی مداخلت کم سے کم ہو گی اور ہر موقع پر درخواست میں پیش رفت کا پتہ چل سکے گا۔ مزید اس پورٹل سے متعلقہ افسران کی کارکردگی متعین کرنے کا موقع بھی ملے گا۔وزیرِ اعظم نے سندھ اور خیبرپختونخواہ کی جانب سے آن لائن پورٹل کے اجراء کو سراہا۔

وزیرِاعظم کو راوی ریور فرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے اس امر پر زور دیا کے تعمیرات سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر قسم کی آسانیاں فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس شعبے میں دی جانے والی مراعات سے مستفید ہوں۔ آن لائن پورٹل کے اجرا سے اس حوالے سے مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے راوی ریورفرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ یہ لاہور کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے۔

لاہور کی آلودگی کو کم کرنے اور مستقبل کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت اور لاگت میں مکمل کیا جائے۔ اس منصوبے کی تکمیل میں مقامی افراد ی قوت اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے کے لیے جامع پلان مرتب کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں