نوازشریف کو عوامی امنگوں کی ترجمان تقریر کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 21 ستمبر 2020 19:35

نوازشریف کو عوامی امنگوں کی ترجمان تقریر کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے نوازشریف کو عوامی امنگوں کی ترجمان تقریر کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف کو عوامی امنگوں کی ترجمان تقریر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف نے اپنی تقریر میں پاکستان کے ہر طبقے کی ترجمانی کی ہے۔میاں نوازشریف نے پاکستانی قوم کو جعلی حکومت کا اصل چہرہ قوم کو دیکھایا ہے۔مایوسی،غربت،افلاس اور بیروزگاری کی مبتلا قوم کیلئے نوازشریف کی تقریر امید کی کرن کا درجہ رکھتی ہے۔میاں نواز شریف نے واضع کردہ ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل ایک شفاف جمہوری حکومت سے ہی وابستہ ہے۔دھندلی زدہ حکومت کبھی بھی عوامی حکومت کا درجہ اختیار نہیں کر سکتی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں