لاہور: احتساب عدالت میں مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات

پی ڈی ایم کی تحریک رکی نہیں جاری ہے، حکومت کا جلد خاتمہ ہوگا: نائب صدر مسلم لیگ ن

ہفتہ 16 جنوری 2021 20:42

لاہور: احتساب عدالت میں مریم نواز کی شہباز شریف سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ہفتے کے روز اپنے چچا پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپنے کزن اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں پیشی پر احتساب عدالت موجود تھے۔

مریم نواز جیسے ہی کمرہ عدالت میں پہنچی تو شہباز شریف جو شدید علالت کے باعث کمرہ عدالت میں کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے یک دم کھڑے ہوگئے اور انہوں نے اپنی بھتیجی مریم نواز کا استقبال کیا اسی دوران شہباز شریف نے مریم نواز کے سر پر ہاتھ رکھ کر انہیں پیار دیا۔ ملاقات میں مریم نواز نے شہباز شریف سے طویل ملاقات کرتے ہوئے شہباز شریف کی صحت بارے خیریت دریافت کی جبکہ مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

طویل ملاقات میں مریم نواز نے شہباز شریف سے پی ڈی ایم کی تحریک کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے نواز شریف کا اہم پیغام بھی پہنچایا۔ دوران ملاقات شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان کانوں میں سرگوشیاں بھی جاری رہیں۔ ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کا اپوزیشن کے رہنمائوں کے خلاف احتساب نہیں بلکہ انتقامی کارروائی ہے۔

حکمرانوں نے پاکستان کے قومی خزانے کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ موجودہ حکمران جو نااہل، کرپٹ اور چور ہیں براڈشیٹ میں بھی پیسے مانگے ۔ حکمرانوں کا ملک پر کوئی کنٹرول نہیں رہا۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی جاری تحریک رکی نہیں بلکہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں موجودہ حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور شہر کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے۔ حکومت کے پاس ماہ سوائے اپوزیشن پر بھونڈے الزامات لگانے کے علاوہ کچھ نہیں اور نہ ہی حکومت نے گزشتہ اڑھائی سال کے دوران عوام کے لئے کچھ کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں