جعلی لیٹر کے ذریعے مجھ پرجھوٹا کیس بنایا گیا‘اس شخص کے دستخطوں کیئے گئے جو پاکستان میں ہی نہیں.ڈاکٹرشہبازگل
کیس عدالت میں ہے جس کے حقائق کا فیصلہ جلد عدالت کریگی‘سول کیس کو کریمنل پروسڈنگ کورٹ میں جان بوجھ کر بجھوایا گیا. وزیراعظم کے معاون خصوصی کی لاہور میں پریس کانفرنس
میاں محمد ندیم ہفتہ 16 جنوری 2021 22:40
(جاری ہے)
ہفتہ کے روز گورنر ہاﺅس لاہور میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ بعض لوگ پیچھے بیٹھ کر بہت سی چیزوں کی ڈوریاں ہلا رہے ہیں لیکن سچ قوم کے سامنے آئے گا اور پتہ چلے گا کہ کون کون حمزہ شہاز کے پیسے یہاں سے اکٹھے کیا کرتا تھا، کچھ لوگوں کو قد بڑا کرنے کا شوق اور خوشی ہوتی ہے حالانکہ ان کے باپ دادا خرید وفروخت کاکام کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ جس موصوف نے یہ مقدمہ کیا کےا ان کی قابلیت صرف میٹرک ہے اوران کو ایک کمپنی نے منیجر آپریشنز لگایا ہوا تھا،سوال یہ ہے کہ کیا واقعی ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے اور ہے تو کیا واقعی وہ آپریشنز رن کرتے تھے تو وہ کون سے آپریشنز رن کرتے تھے. انہوں نے کہا کہ میٹرک تعلیم کوتو آج کل دفتر میں چائے پانی پلانے کی بھی نوکری نہیں ملتی تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان کو مقدمے کروانے کیلئے نوکری دی ہوئی تھی، ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے دوبارہ عدالتوںمیں فتح ثابت کرنے کی بات کی کہ انہوں نے قابل فخر کام کئے ہیں لیکن اصل میں ہمیشہ جوچیز انگریزی میں آتی ہے تو پہلے دن وہ فتح کا اعلان کرتے ہیں لیکن جب چینل اردو ترجمے کے ساتھ وہ چیز چلاتے ہیں تو پھر ان کو سمجھ آتی ہے. انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ نے نواز شریف کوجھوٹا اور چورکہا، مریم نواز، شہباز شریف قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ان کی بھینسں دس دس ارب کادودھ دیں گی تو لوگ مان جائیں گے، انہیں لگتا ہے کہ 15ہزار ملازمین کے اکاﺅ نٹ میں جعلی طریقے سے باہر سے پیسے آئیں تو لوگ مان جائیں گے، ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ یہ لوگ اب راولپنڈی کی طرف جا نے کا کہہ رہے ہیں لیکن ان کی سیاسی پیدائش تو راولپنڈی کی گودمیں ہو ئی تھی لیکن اب ان کی گود والی بات پوری نہیں ہو سکتی اب وہ سیاسی گور میں ہی جائیں گے ، یہ جو بھی کریں ان کو این آر او نہیں ملے گا اور براڈ شیٹ کو بھی ہم باقاعدہ طور پر لکھ رہے ہیں اگر ان سے کسی نے کمیشن مانگا ہے تو یہ بھی پتہ چل جائے گا اور ان کے پاس کوئی انفارمیشن ہے توہ بھی پتہ چلے گا. انہوں نے کہا کہ قوم کو اب ہم نے حقائق بتانے ہیں بہت سی چیزیں سامنے آ چکی ہیں اور اب کریمنل پروسیڈنگ کا بھی رواج پڑ چکا ہے اس لئے شہزاد اکبر کو کہوں گا کہ وہ بھی سول کی بجائے کریمنل پروسیڈنگ میں جائیں ، شہباز گل نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ موزوں لوگ میڈیا کے سامنے لائیں کیونکہ لیڈر چوری کی وجہ سے پیچھے چلے گئے. انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی خوشحالی کا نام ہے اب چور بھاگتے نظر آئیں گے انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں شو آف ہینڈز کی اجازت کا مطلب خریدوفروخت کو روکنا ہے میثاق جمہوریت میں بھی یہ شق موجود ہے لیکن آج یہ لوگ بھاگ رہے ہیں کیونکہ یہ خریدوفروخت کے ماہر ہی. شہباز گل نے کہا کہ فارن فنڈنگ تحریک انصاف کے لئے پاکستانیوں نے کی اور تحریک انصاف کو توانائی دی البتہ وہ فارن فنڈنگ والے اور ہیں جنہوں نے اسامہ بن لادن سے فنڈنگ لی جس کاجواب ان کو دینا پڑے گا ، ہمیں جمہوریت نہ سکھائی جائے ، 1971میں آپ کی جمہوریت کی وجہ سے پاکستان ٹوٹا پاکستان توڑنے والے بھی آ پ اور دوبارہ چوروں کے ساتھ مل کر الےکشن کمیشن پاکستان پر حملہ آور ہیں. انہوں نے کہا کہ آپ نے سلامتی کے اداروں پر حملہ کےا لیکن آپ جو بھی کرلیں ناکامی آپ کا مقدر ہے صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شریف کی سیاست پر شب خون مارا جا چکا ہے شہباز شریف کنفیوژڈرائیور ہیں جو اوورٹیک کرتے ہوئے آگے پیچھے ہو جاتے ہیں شہباز شریف کو اب پارٹی کے ہاتھوں سے دستبردار کیا جا چکا ہے. انہوں نے کہاکہ ملک دشمن بیانیہ آنے کے دوران غلطی کی ایک سوال کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ تحرےک انصاف کے دور میں صوبہ پنجاب میں 666بڑے 70ملین مربع فٹ کے تعمیر کے منصوبے منظور کئے گئے جبکہ سندھ میں صرف 17منصوبے منظور کئے گئے اور 10ہزار مربع فٹ کے اوپر 33ملازمتیں نکلتی ہیں انہوں نے کہا کہ ملائیشیامیں پی آئی ا ے کے روکے جانے والے طیارے کو 12سال پہلے لیز پر لیا گیا پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے طیارے گراﺅنڈ رہے ہیں توپوری دنیا کی لیزکمپنیوں سے ریلیف مل، پی آئی اے نے بھی یہ ریلیف مانگا ، بدقسمتی سے یہ بات چیت کامیاب نہ ہوئی تو طیارہ روک لیا گیا اس معاملے میں پی آئی اے نے خزانے میں پےسہ بچانے کی کوشش کی اور وہ یہ مقدمہ لڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ پوری دنیا کوجیسے ریلیف ملا ہمیں بھی ملے اس کام کی تعریف کرنی چاہیے.
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ترقیاتی کاموں کے جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
کمشنر لاہور زید بن مقصود کا انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ ون کے پہلے پیپرکے حوالے سے کوپر روڈ کالج کا دورہ ..
جامع صفائی عمل کیلئے غیر قانونی ڈمپنگ سائٹس کا شہر سے خاتمہ ناگزیر ہے‘کمشنر لاہور زید بن مقصود
لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل ..
وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
حکومت پنجاب کا پتنگ بازی، غیر قانونی ہتھیاروں و دیگر قوانین پر نظرثانی کر نیکا فیصلہ
نوجوان کی بازیابی کیلئے دائر درخواست ، 9 مئی کو سی سی پی او لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات