اسٹیبلشمنٹ جتنی سیاست سے دور رہے گی ، اتنی ہی باوقار رہے گی ‘سراج الح
جمعرات 25 فروری 2021 23:08
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سراج الحق نے گرائونڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اور ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور خیر خواہوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ موسم بہار کے دوران کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہورہاہے اور پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات ختم ہورہے ہیں ۔ انہو ں نے ٹمبر مافیا کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں قومی مجرم قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا بلین ٹری منصوبہ گرائونڈ پر نہیں ، بلکہ کاغذوں میں نظر آتاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کے اس بیان پر کہ مودی سے بار بار رابطہ کیا مگر جواب نہیں ملا، پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے بیرون ملک جا کر بھارت کے حوالے سے انتہائی کمزور موقف اپنایا ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے نئی دہلی سرکار کے سامنے مضبوط موقف اپنانا ہوگا ۔ کشمیر پر نیشنل ایکشن پلان کی تیاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔امیر جماعت نے چیف جسٹس کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران دیے گئے ریمارکس کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ اس سے عدالت کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران دھونس ، دھاندلی اور خونریزی کے واقعات سے الیکشن کمیشن کی صلاحیت پر سوال کھڑا ہو گیاہے ۔ سیاسی جماعتوں کو آپس میں الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کرنے چاہئیں ۔ آزاد اور بااختیار الیکشن کمیشن کی تشکیل نہ ہوئی تو آنے والے عام انتخابات میں حالات کس طرح کے ہوں گے اس کا اندازہ حالیہ واقعات سے لگایا جاسکتاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب الیکشن میں دھونس دھاندلی طاقت اور دولت کا کلچر ختم ہوگا تو جماعت اسلامی کو ضرور ملک و قوم کی خدمت کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہاکہ قوم موجودہ اور سابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے ۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے سینیٹ کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں ۔ ہماری خواہش ہو گی کہ ممبران اسمبلی ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کو ووٹ دیں ۔ انہوںنے کہاکہ بہاوپور جلسے کے دوران جماعت اسلامی آئندہ کا لائحہ عمل دے گی ۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ موسم بہار کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی کا خاتمہ اور ملک کا مستقبل محفوظ ہو۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ ،قابض ہونے کی جو بات کر رہے ہیںوہ انکی جماعت کی تاریخ ہے ‘ ملک احمد خان ..
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن،بجلی چوری میں ملوث پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی،ترجمان
انسداد دہشت گردی عدالت نے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
حکومت کا چوزے کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف