بھرتیوں میں کسی قسم کی محکمانہ مداخلت، سفارش اور فیورٹزم برداشت نہیں کروں گا‘ فیاض الحسن چوہان

صرف موزوں، اہل اور معیار پر پورے اترنے والے امیدواران ہی آگے آئیں گے‘صوبائی وزیرجیل خانہ جات

جمعہ 18 جون 2021 17:42

بھرتیوں میں کسی قسم کی محکمانہ مداخلت، سفارش اور فیورٹزم برداشت نہیں کروں گا‘ فیاض الحسن چوہان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن نے محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتیوں کے عمل پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ، تمام ریجنل ڈی آئی جیز اور ایڈیشنل سیکرٹری پرزنز نے شرکت کی۔ وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کا ہر ممکن خیال رکھنے کے حوالے سے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صرف موزوں، اہل اور معیار پر پورے اترنے والے امیدواران ہی آگے آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواران کے احتجاج اور ابتدائی مرحلے پر اعتراضات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ اس حوالے سے ایک جامع رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ باقاعدہ بڈنگ کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کو ریکروٹمنٹ کی سونپی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھرتیوں میں کسی قسم کی محکمانہ مداخلت، سفارش اور فیورٹزم برداشت نہیں کروں گا۔ امیدواران کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام محکمانہ اور قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ ہمارا عزم ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں