آزاد کشمیر انتخابات کی لاہور کی دو نشستوں پر لاہور ڈویژ ن میں 9 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) آزاد کشمیر انتخابات کی لاہور کی دو نشستوں پر انتخاب میں لاہور ڈویژ ن میں 9 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لاہور توقیر اقبال کے مطابق 3پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور19حساس قرار دئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور سے جموں 1 اور ویلی 2 کی نشستوں پر انتخابی عمل کے لئے 25 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

لاہور کی 2 نشستوں کے لئے 22 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرالیکشن کمیشن کی جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق ویلی ٹو کشمیر میں لاہور کے علاوہ شیخوپورہ،قصور اورننکانہ صاحب کے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔حلقہ ویلی ٹو کشمیر میں ووٹرز کی کل تعداد 5ہزار50 جبکہ جموں ون میں4ہزار631 ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں