ملک بھر میں 51262افرادمریض قرنطینہ میں ، 2860زیر علاج ہیں

پنجاب میں 140،سندھ میں76، اسلام آباد میں 31، خیبر پختوانخواہ میں19،آزاد کشمیر میں1مریض وینٹی لیٹر پر ہے

ہفتہ 24 جولائی 2021 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ملک بھر میں 51262قرنطینہ میں جبکہ 2860زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ میں کورونا کی33687مریض قرنطینہ مرکز میں ہیں، پنجاب میں کورونا کی9738،خیبر پختوانخواہ 2058، اسلام آباد میں 2055 اور بلوچستان میں1408مریض قرنطینہ ہیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیرمیں کورونا کی1718اور گلگت بلتستان598قرنطینہ ہیں۔

(جاری ہے)

سندھ میں کورونا کی1203مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، پنجاب میں کورونا کی963،خیبر پختوانخواہ میں376،اسلام آباد میں173،بلوچستان میں29، آزادکشمیر45 اور گلگت بلتستان میں71مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک بھرمیں کورونا کے زیرعلاج309مریضوں کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی834مریض لو فلو آکسیجن پر اور1450کورونا مریض ہائی فلو آکسیجن پر زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں267کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔پنجاب میں وینٹی لیٹر پر140،سندھ میں76، اسلام آباد میں 31، خیبر پختوانخواہ میں19،آزاد کشمیر میں1مریض جبکہ بلوچستان،گلگت بلتستان میں کوئی کورونا مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں