وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی ملاقات،محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آزاد کشمیر الیکشن نتائج مخالف جماعتوں کیلئے نوشتہ دیوار،ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا‘عثمان بزدار مون سون سیزن میں 6 کروڑ اور رواں سال 12کروڑ پودے لگائے جائینگے، محکمہ جنگلات کی 14 ہزار ایکڑاراضی واگزارکرائی جنگلات کے تحفظ کیلئے پہلی مرتبہ پروٹیکٹڈ ایریاز کا رقبہ بڑھایا جا رہا ہے، 5نئے نیشنل پارکس ڈکلیئر کئے جا رہے ہیں‘سبطین خان

منگل 27 جولائی 2021 19:52

وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی ملاقات،محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج مخالف جماعتوں کے لئے نوشتہ دیوار ہے - نتائج نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے -ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے -موجودہ حکومت نے جنگلات کے حوالے سے پروٹیکٹڈ ایریا ایکٹ اور فاریسٹ پالیسی منظور کرائی ہے -انہوںنے کہا کہ رواں برس مون سون سیزن میں 6 کروڑ اور رواں سال 12کروڑ پودے لگائے جائیں گی-ہماری حکومت نے محکمہ جنگلات کی 14 ہزار ایکڑاراضی واگزارکرائی اوراس زمین کو شجرکاری کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے -سابق دور میں درختوں کو بے دریغ کاٹا گیا جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا- انہوںنے کہا کہ صوبے بھر میں 600 سے زائد نرسریاں قائم کی گئی ہیں- صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی شفافیت اور ایمانداری کی جیت ہے -آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران۔

(جاری ہے)

جنگلات کے تحفظ کے لئے پہلی مرتبہ پروٹیکٹڈ ایریاز کا رقبہ بڑھایا جا رہا ہے - صوبے میں 5نئے نیشنل پارکس ڈکلیئر کئے جا رہے ہیں -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں