مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر اظہار مذمت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 5 اگست 2021 13:16

مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر اظہار مذمت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر اظہار مذمت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل ہونے کے دو سال مکمل ہونے پر اظہار مذمت کرتا ہے ،اس سلسلہ میں پاکستانی حکومت کی طرف سے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

بھارتی یکطرفہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف تھا۔بھارت کی کمزور پوزیشن ہونے کے باوجود پاکستانی حکومت ان دو سالوں میں عالمی سطح پر سفارتکاری کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے ۔ کشمیر میں بھارتی مظالم جنگی جرائم اور نسل کشی کے مترادف ہیں۔اس ایوان کی متفقہ رائے ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے سے حل کیا جائے۔مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں