حکومت نے لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لے لیا

مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری، لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 16 ستمبر 2021 20:14

حکومت نے لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لے لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 16ستمبر 2021) حکومت نے تاجروں کے مطالبے پر لاہور میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لے لیا، مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تاجروں کے مطالبے پر جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لے لیا جس کے بعد اب مارکیٹیں ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق تاجروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں کورونا ایس اوپیز کے تحت لاہور میں مارکیٹیں جمعہ اور ہفتہ کی بجائے ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈی سی عمر شیر چٹھہ نے تاجروں کا مطالبہ مانتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں کی بندش کا حکم نامہ واپس لیتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اسی اسد عمر نے کہا تھاکہ 24میں سے 18اضلاع میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں، مذکورہ 18 اضلاع میں بھی کورونا پابندیاں قائم رکھیں گی جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں جبکہ دیگر 6 اضلاع میں زائد بندشیں قائم رہیں گی۔

ملک کے 24 اضلاع میں سے 18 اضلاع میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ان اضلاع میں کورونا پابندیاں نرم کردی ہیں، ان اضلاع کے اندر 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھول دیے جائیں گے۔ انٹر بس سروس کو بھی 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی۔پارکس اور جمز بھی مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھول دیے جائیں گے۔ اس کے برعکس این سی اوسی نے 6 اضلاع میں پہلے کی طرح بندشیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ان 6 اضلا ع میں پنجاب سے لاہور ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہیں، جبکہ خیبرپختونخواہ کا ایک ضلع بنوں شامل ہے۔

ان 6 اضلاع میں ایک ہفتے کیلئے 16ستمبر سے 22 ستمبر تک کورونا بندشیں قائم رہیں گی، 21 ستمبر کو دوبارہ این سی اوسی کے اجلاس میں ان 6 اضلاع میں کورونا کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ ان 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کررات 10 بجے تک کیا جارہا ہے،عوامی اجتماعات میں صرف 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ 30 ستمبر تک دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی، ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیلئے آہستہ آہستہ پابندیاں بڑھاتے چلے جائیں گے، ایسے کام جس سے وہ دوسروں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ان سے روکنا شروع کردیں گے، آہستہ آہستہ وبا کا پھیلاؤ نیچے آرہا ہے ، مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، چوتھی لہر کمزور پڑتی نظر آرہی ہے، آئندہ 15 روز میں رجحان میں مزید استحکام آئے گا، کورونا کیسز میں کمی آئیگی جس سے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا، بڑے شہروں میں 15 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی ہے جسے مکمل طور پر ویکسینیٹ کرنا ہے، یہ ہدف حاصل کرلیں تو ستمبر کے آخر میں بندشوں میں مزید کمی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں