ّنبی کریم ﷺنے ریاست مدینہ میں ہر انسان کے حقوق کوتحفظ دینے پر زوردیاہی:ڈاکٹریاسمین راشد

وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ریاست مدینہ جیسی تبدیلی لاناچاہتے ہیں، اجتماعی بہتری پر مکمل یقین رکھتے ہیں ڈاکٹریاسمین راشدکی انصاف لائرزفارم کے زیراہتمام سیرة النبیﷺ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے الحمراء میں انصاف لائرزفارم کے زیراہتمام سیرة النبیﷺ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال اور سیدیاوربخاری،رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل،علی ظفرسمیت وکلاء کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال اور سیدیاوربخاری نے سیرة النبیﷺکانفرنس میں حضرت محمد مصطفی ﷺکی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیرة النبی ﷺ کانفرنس منعقدکروانے پر انصاف لائرزفارم کو شاباش دیتی ہوں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکو عشرہ شان رحمت اللعالمین سرکاری سطح پر منانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نبی کریم ﷺنے ریاست مدینہ میں ہر انسان کے حقوق کوتحفظ دینے پر زوردیاہے۔

حضرت محمد مصطفی ﷺ نے اپنی بیٹی حضرت بی بی فاطمةالزہرا ؓ کا احترام کرکے عورت اور بیٹی کی عظمت کو بیان کیاہے۔حضرت محمد مصطفی ﷺ اپنی بیٹی حضرت بی بی فاطمة الزہراؓ سے صلاح مشورے لیاکرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں ریاست مدینہ جیسی تبدیلی لاناچاہتے ہیں۔عوام کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کی خبرسن کر عمران خان کی خوشی کا مقام نہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان اجتماعی بہتری پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔عمران خان عام آدمی کی زندگی میں بہتری لاناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں۔عمران خان کی مثبت پالیسیوں سے انشاء اللہ پاکستان کے حالات بہت بہترہوجائیں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں آج سیرة النبیﷺکانفرنس سے خدمت انسانیت کا درس لے کرجاناہے۔اللہ پاک نبی کریم ﷺ کے صدقے پاکستانی قوم کو کورونااور ڈینگی جیسی وباؤں سے محفوظ رکھے۔ ہمیں حضرت محمدﷺکی حیات طیبہ کو راہ نجات بناناچاہئے۔اپنے بچوں کو سیرة النبیﷺ پر عمل پیراہونے کی تربیت دینی چاہئے۔زندگی میں کامیابی کیلئے سیرة النبی ﷺ کواپناناہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں