قائمقام گورنر چودھری پرویزالٰہی کو سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کا ٹیلیفون

سید مصطفی کمال نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، دونوں رہنمائوں کی بلدیاتی نظام اور سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو

منگل 30 نومبر 2021 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے بلدیاتی نظام اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سید مصطفی کمال نے چودھری پرویزالٰہی کو بتایا کہ بلدیاتی قانون کے خلاف خیبرپختونخواہ میں سپریم کورٹ سے ریلیف ملا ہے اسی لیے ہم بھی سندھ گورنمنٹ کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے سید مصطفی کمال کا چودھری شجاعت حسین کیلئے نیک تمنائوں کیلئے شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں