میاں صاحب نے پنجاب میں اپنے حساب سے انتخابی حلقہ بندیاں بنائیں، آصف زرداری

ہم ان حلقہ بندیوں کو تبدیل کریں گے، کیونکہ یہ دھرتی کیخلاف ہیں، جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے؟کل این اے 133میں ٹرن آؤٹ بڑھنے سے 50ووٹ لے سکتے تھے۔سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کا ورکرز سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 6 دسمبر 2021 21:18

میاں صاحب نے پنجاب میں اپنے حساب سے انتخابی حلقہ بندیاں بنائیں، آصف زرداری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب نے پورے پنجاب میں اپنے حساب سے حلقہ بندیاں بنائیں، ہم ان حلقہ بندیوں کو تبدیل کریں گے، کیونکہ یہ پاکستان کی دھرتی کے خلاف ہیں، جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے؟ کل این اے 133 میں ٹرن آؤٹ بڑھنے سے 50 ووٹ لے سکتے تھے۔

انہوں نے لاہور میں پی پی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب بھی مشکل وقت گزارا ہے، پیپلزپارٹی کے ورکرز نے بھرپور ساتھ دیا، پیپلزپارٹی کشمیر سے کراچی تک بھٹو کا جھنڈا لگا ہوا ہے، میں نے دوستوں سے بات کی تھی کہ پیپلزپارٹی کیلئے پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ، ہماری اپنی کمزوریاں ہوتی ہیں، کل کے الیکشن میں زبردست رزلٹ رہا، میرا اندازہ پچاس  ہزار ووٹ تھا اگر ہم ووٹرز ٹرن آؤٹ بڑھا دیتے تو 50 ووٹ لے سکتے تھے۔

(جاری ہے)

پاکستان آج بہت بڑے خطرے میں ہے، دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، ہم نے پاکستان کو بچانے کا عہد کیا ہوا ہے، پاکستان کیلئے لڑیں ، پاکستان کو بچائیں گے اور پاکستان کو کامیاب ملک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کامیابی کی طرف جا رہے تھے جب آراو الیکشن کروائے گئے اور دھاندلی سے الیکشن جیت لیے گئے، کل جس حلقے میں الیکشن ہوا، یہ 77ء کے بعد میاں صاحب حلقے بناتے رہے،جب یہ حلقہ تھوڑا بڑا تھا محترمہ بی بی شہید بھی اس حلقے سے الیکشن جیتی تھیں، پنجاب میں حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کے خلاف بنائی گئیں۔

لیکن میاں صاحب نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں اپنے حساب سے گلیاں محلے، برادری کو دیکھ کر حلقہ بندیاں بنا لیں، ہم ان سے لڑیں گے اور حلقہ بندیوں کو تبدیل کریں گے، اس لیے کہ یہ پاکستان کی دھرتی کے خلاف ہے، جو اس دھرتی پر نہیں مرنا چاہتا اس کو کیا مسئلہ ہے؟

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں